ایل این جی ریفرنس۔۔مجھے کوئی شوق نہیں کہ  کیس لازمی سنوں۔۔احتساب عدالت کے جج برہم

Mar 26, 2021 | 13:04:PM

(24نیوز)اسلام آباد احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم و مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی و دیگر کیخلاف ایل این جی ریفرنس پر سماعت کے موقع پر وکلا صفائی کی گواہوں کی ترتیب پر بار بار اعتراضات پر جج اعظم خان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی شوق نہیں کہ یہ کیس لازمی سنوں، جسے اعتراض ہے کھل کر بتائیں۔

احتساب عدالت میں جج اعظم خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک گواہ مہینے تک دستیاب نہ ہو تو کیا میں ایک مہینے کی تاریخ دے دوں گا ؟انتالیس کیسز ہیں اس عدالت میں جن پر روز سماعت ممکن نہیں ہے۔ایک گواہ کیساتھ ہی اتنا ریکارڈ آتا ہے کہ ایک روز میں دو کے بعد تیسرا کیس ممکن ہی نہیں رہتا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک گواہ موجود نہ ہو دوسرا بلا لیا جاتا ہے جیسے کچن میں ایک دیگ تیار نہ ہو دوسری کھولی جاتی ہے،ہماری کوشش ہے ہر ہفتے میں ہر کیس کی ایک سماعت تو ضرور ہو،نئے جج آئیں گے تو انشا اللہ روز کی بنیاد پر ہر کیسوں کی سماعتیں ہوں گی۔

مزیدخبریں