4 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز) کوہاٹ میں 4 سالہ بچی کوہوس کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا، بچی کے جسم کے مختلف اعضاء کو نوچا گیا، لواحقین اور اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کردی۔
کوہاٹ کے علاقے خٹک کالونی میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ساڑھے 3 سالہ بچی بدھ کے روز سے لاپتہ ہوگئی تھی، اہل خانہ اور علاقہ مکین رات بھر بچی کو تلاش کرتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جمعرات کی صبح بچی کی تشدد زدہ لاش نالے سے ملی جس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچی کی گردن اور سینے پر تشدد کے نشانات کی تصدیق کی۔
24 نیوز کو موصول ہوالے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 4 سالہ حریم فاطمہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بچی کے جسم کے مختلف اعضاء کو نوچا گیا جبکہ بچی کی موت گلہ دبانے سے ہوئی۔ اس واقعہ کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ بچی کے لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش یونیورسٹی روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا اور حکمران بالا سے انصاف کی اپیل کی۔ مقتولہ حریم فاطمہ کے دادا کی مدعیت میں بچی کے قتل کا مقدمہ تھانہ ریاض محمدشہید میں درج کرایا گیا۔ لواحقین کا کہنا ہے ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور سرعام پھانسی دی جائے۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر بھی صارفین میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ حریم کو انصاف دو کے نام سے ہیش ٹیگ بھی چل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بہتر اقدامات عمل میں لائے جانے چاہئے اور ملزموں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔
RIP Humanity????
— Kiran ???????? (@itx_kiranmalik) March 26, 2021
RIP our Justice System????
Another Zainab, another trend.For how long we will beg justice for our innocent angels.Hanging these bastards publically is only way out.
بھیج خدااب عیسیٰ کو،اب نازل کرمہدی کو
تیرےبندےاب فرعون ہوۓیزید ہوۓشیطان ہوۓ #JusticeForHareem pic.twitter.com/Ky5GdwdGxy
If a nation has to give voice to the wrath of Allah, then take the system of justice like Pakistan#JusticeForHareem pic.twitter.com/bQOavIyxRX
— ???? حور فاطمہ???? (@Hor1009) March 25, 2021