عوام کی بہتری کیلئے جس اشتراک کی ضرورت ہوئی کریں گے:مرتضیٰ وہاب

Mar 26, 2021 | 16:11:PM
 عوام کی بہتری کیلئے جس اشتراک کی ضرورت ہوئی کریں گے:مرتضیٰ وہاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)  ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اشتراک پر یقین رکھتی ہے، پی ڈی ایم جمہوریت کی بحالی کیلئے ہے، عوام کی بہتری کیلئے جس بھی اشتراک کی ضرورت ہوئی کریں گے۔

  کراچی میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈی ایم سی کورنگی آج سے 6 ماہ قبل ایم کیو ایم کے پاس تھی، 6 ماہ قبل کورنگی کے حالات کچھ اور تھے، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا ایڈمنسٹریٹر آنے کے بعد کورنگی کی سڑکیں اور پارکس بہتر ہو رہے ہیں، انہوں نےمزید کہا کہ کتوں کو مارنے کی ذمہ داری ایم پی ایز کی نہیں، یہ میونسپل اداروں کی ذمہ داری ہے۔