(24نیوز)سینٹ میں قائد حزب اختلاف مقرر ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینٹ میں میرا انتخاب پی ڈی ایم کی فتح ہے۔پی ڈی ایم نے تمام ضمنی الیکشن لڑے اور کامیابی حاصل کی۔
انہوں نے کہا حکومت مخالف تحریک میںہم نے استعفوں کو آخری اپشن رکھا تھا ۔محترمہ بی بی ہمیشہ مجھے کہتی تھی کہ الیکشن میں کبھی بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے۔ محترمہ نے نوازشریف کو بھی تلقین کی تھی کہ الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کرنا چاہئے۔
بی بی کی شہادت کے بعد بھی نواز شریف نے الیکشن سے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا مگر آصف زرداری نے نوازشریف کو قائل کیا تھا اور بائیکاٹ نا کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔
گیلانی نے کہا ہمارا موقف تھا کہ پارلیمنٹ لے اندر اور باہر ہم نے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے، جلسے، ریلیاں، احتجاج سب میں ہم شامل رہے ہم نے اپنے قانونی ماہرین سے مشاورت کی۔ قانونی ماہرین نے کھا تھا کہ استعفوں کے بعد بھی سینٹ کا الیکشن ہوگا ہم نے اپنے موقف سے پی ڈی ایم کو آگاہ کیا تھا۔ پی ڈی ایم نے ہماری بات مانی اور ضمنی الیکشن اور سینٹ الیکشن میں حصہ لیا۔
ایل این جی ریفرنس۔۔مجھے کوئی شوق نہیں کہ کیس لازمی سنوں۔۔احتساب عدالت کے جج برہم