(24نیوز)بی اے، بی ایس سی کے طلبہ کے لئے خوشخبری۔پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات ملتوی کردیئے۔طلبا کو تیاری کیلئے مزید وقت مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق بی اے ،بی ایس سی کے امتحانات کو دو ماہ کے لئے موخر کیا گیا ہے، امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ ڈینز کی میٹنگ میں کیا گیا۔
واضح رہے کہ بی اے، بی ایس سی کے امتحانات یکم اپریل 2021سے شروع ہو نا تھے ۔اس حوالے سے سرکاری و نجی کالجز کی بڑی تعداد نے موقف اختیار کیا کو ابھی کورس مکمل نہیں ہوا،اس لئے امتحانات ملتوی کئے جائیںجس پر پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات موخر کرنے سے قبل الحاق سرکاری ونجی کالجز کا سروے کیا جس کے بعد امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھئے :’’ویلڈن ‘‘پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ