گیلانی کی نامزدگی۔۔ پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنا اب مشکل ہوگا۔۔مسلم لیگ ن سراپا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اعزاز میںدئیے گئے ناشتے کے بعد ہونے والے لےگی رہنماﺅں کے اجلا س کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ۔
اجلاس میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر (ن) لیگ کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کیا گیا ۔
لیگی رہنماﺅں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنا اب مشکل ہوگا ۔پیپلزپارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جارہی ہے ۔باپ کے سینٹرز کی پیپلزپارٹی کی حمایت سب چیزیں سامنے آگئی ہیں ۔سب کو پتہ باپ نے کس کے کہنے پر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا تو پیپلزپارٹی نے ایسا کیوں کیا ،اب پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔اب آنے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سب جماعتوں کے سامنے یہ موقف رکھا جائے گا جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے ہم ان کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی نے دھوکہ دیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈینیئل پرل کا قتل۔۔ احمد عمر شیخ پر الزام ثابت نہیں ہوسکا۔۔ تفصیلی فیصلہ ۔۔ جسٹس یحییٰ کا اختلافی نوٹ