(24 نیوز)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 550 روپے کمی ہو گئی ۔
صرافہ بازارایسوسی ایشن کراچی کے مطابق 550 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ نئی قیمت ایک لاکھ 6ہزار300 روپے ہوگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 472روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 91ہزار 607روپے ہوگئی۔واضح رہے کہ عالمی بازار میں سونا 6 ڈالر کمی سے 1724 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید سستا،امریکی ڈالر کی قیمت میں 42 پیسے کی کمی ریکارڈ