سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم

Mar 26, 2021 | 20:13:PM
  سابق وزرائے اعلیٰ سندھ کیخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سکھر کی احتساب عدالت نے سابق وزرائے اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف عدالت نے سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دے دیا۔
 2 سابق وزرائے اعلیٰ اور افسروں سمیت دیگر ملزموں کےخلاف 11 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔سکھراحتساب عدالت نے سابق وزرائےاعلی سندھ قائم علی شاہ،ارباب رحیم اور دیگر کے خلاف عدالت نے7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیا ہے۔
کندھ کوٹ میں کالج کی زمین کی رقم غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر ملزموںکےخلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر کرنے کاحکم دیا گیا ہے۔عدالت نے کہا کہ 7 اپریل تک سپلیمنٹری ریفرنس نہ آیا تو دائر ریفرنس کو حتمی قرار دیا جائے گا، عدالت 2 سابق وزرائےاعلی اور افسران سمیت ملزماوںکےخلاف 11 کروڑ کا ریفرنس دائر ہے۔واضح رہے کہ ملزم عدالت سے قبل از گرفتاری ضمانت پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈینیئل پرل کا قتل۔۔ احمد عمر شیخ پر الزام ثابت نہیں ہوسکا۔۔ تفصیلی فیصلہ ۔۔ جسٹس یحییٰ کا اختلافی نوٹ