یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی 

Mar 26, 2021 | 20:53:PM

(24 نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے تقرر کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی کیلئے سہولت کار کا کرداراداکیا۔
چیئرمین سینیٹ کو جھوٹا قرار دینے والے بلاول نے عہدے کیلئے صادق سنجرانی سے مدد مانگ لی ، ذرائع کے مطابق بی اے پی کے دو ارکان کو آزادکردیاگیا، احمد خان اور کہدہ بابراب آزادسینیٹر ہونگے ، فاٹا کے ہدایت اللہ، ہلال الرحمان، ن لیگ کے دلاور خان بھی پارٹی وابستگی سے مبراہو گئے ،ذرائع کاکہناہے کہ گیلانی کوعہدہ دلانے کیلئے 6 حکومتی سینیٹرز نے اپنی پوزیشن بدلی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں پیپلز پارٹی کےسینٹر یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔ 

 تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےایوان بالا میں قائد حزب اختلاف بننے کیلئے 30 سینٹرز کے حمایتی  دستخطوں کے ساتھ درخواست جمع کروائی ،شیری رحمان، روبینہ خالد سمیت دیگررہنما بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ تھے۔   ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کو 21 پیپلز پارٹی، 2 اے این پی، ایک جماعت اسلامی ارکان کی حمایت حاصل ہے، سابق فاٹا کے 2 ارکان، دلاور خان کے آزاد گروپ کے 4 ارکان کی حمایت بھی حاصل ہے،  یوسف رضا گیلانی کی حمایت میں دستخط کرنے والوں میں سینٹرہدایت اللہ ، ہلال الرحمان، مشتاق احمد اور نواب زادہ ارباب عمر فاروق شامل ہیں۔  چیئرمین سینٹ نے یوسف رضا گیلانی کواپوزیشن لیڈر مقرر کرکےنوٹیفیکیشن جاری  کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو کا گیلانی سے رابطہ، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے پر مبارکباددی

مزیدخبریں