کورونا اپنی جگہ۔۔۔پاکستان میں سالانہ 5لاکھ افرادکا ٹی بی سے متاثر ہونے کا انکشاف 

Mar 26, 2021 | 21:03:PM
کورونا اپنی جگہ۔۔۔پاکستان میں سالانہ 5لاکھ افرادکا ٹی بی سے متاثر ہونے کا انکشاف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان میں سالانہ 5لاکھ افرادکا ٹی بی سے متاثر ہونے کا انکشاف ۔ٹی بی کے خاتمے کے لئے کام کر نیوالی تنظیموں نے عوام سے ٹی بی کے علاج کے لئے بر وقت علاج کروانے پر زور دیا ہے ۔ 
تفصیلات کے مطابق انفکیشن پروینشن اینڈ کنٹرول فاﺅنڈیشن 'پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام 'گلاب دیوی ہسپتال لاہور اور ڈبلیو ایچ او پاکستان کے اشتراک سے ورلڈ ٹی بی ڈے پبلک ہیلتھ کانفر نس ہوئی،کانفرنس میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور 'وفاقی پار لیمانی سیکرٹری بر ائے صحت نوشین حامد 'کنٹری ہیڈڈبلیو ایچ او پاکستان ڈاکٹر پالتھا گناراتھنا مہیپالا'ڈائر یکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر خان 'چیئر مین گلاب دیوی ہسپتال سید شاہد علی 'صوبائی ٹی بی کنٹرول پروگرام پنجاب ڈاکٹر محمد سعید اور یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ڈاکٹر قرا العین کلباش سمیت دیگر بھی موجودتھے۔
 تقریب سے خطاب کے دوران مقررین نے کہا کہ ٹی بی قابل علاج اور روک تھام دونوں ہی ممکن ہیں اس کے باوجود پاکستان میں ہر سال 5 لاکھ سے زائد افراد ہر سال متاثر ہوتے ہیں اس مہلک بیماری سے بچاﺅ کے لئے حکومت کیساتھ ساتھ مخیر حضرات کو بھی چاہئے وہ اس کے لئے کام کر یں اور جب ہم سب ملکر کام کر یں گے تو یقینی طور پر ہم پاکستان کو ٹی بی سے پاک کر نے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں۔’’ویلڈن ‘‘پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین ون اے کا کامیاب تجربہ