جاوید میانداد کا ورلڈکپ کے دوران عمران کیخلاف بغاوت پھوٹ پڑنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق بیٹسمین جاوید میانداد نے ورلڈکپ کے دوران عمران خان کیخلاف بغاوت پھوٹ پڑنے کا انکشاف کیا ہے۔
ایک انٹرویو میں جاوید میانداد نے کہاکہ اہم کھلاڑی پورے ٹورنامنٹ میں عمران خان کے انداز قیادت سے خوش نہیں تھے، نیوزی لینڈ کیخلاف سیمی فائنل سے قبل بغاوت پھوٹ پڑی،میرے لئے ملک سب سے اہم ہے، اس لئے میں نے پلیئرز کو سمجھایا کہ وہ عمران کی قیادت میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں۔
جب اس حوالے سے ایک غیرملکی خبررساں ادارے نے میانداد سے رابطہ کیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کافی عرصے اس بات کو راز رکھا مگر اب چونکہ سب اس بارے میں جانتے ہیں اس لئے یہ بات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بننے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی