(24نیوز)سیاسی کشیدگی میں کمی کے باوجود پاک بھارت باہمی مقابلوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی ۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی سی سی آئی آفیشل نے کہاکہ رواں برس کسی سیریز کا کوئی امکان نہیں ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا ممکنہ پاک بھارت باہمی سیریز کے لئے ہم سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے بھارتی ہم منصب سے بھی کوئی بات نہیں ہوئی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین آخری باہمی سیریز2012-13میں ہوئی جب گرین شرٹس نے پڑوسی ملک کا دورہ کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔آرمی چیف کا مختلف لاجسٹک تنصیبات اورورکشاپس کا دورہ
پاک بھارت کرکٹ کا کوئی امکان نہیں ۔ بی سی سی آئی
Mar 26, 2021 | 22:07:PM