کراچی مہنگا ترین شہر۔۔بہاولپور سب سے سستا۔۔ادارے مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مہنگے ترین شہروں میں کراچی سرفہرست، بہاولپور سب سے سستا، کراچی میں سرکاری اور دکاندار کے نرخوں میں فرق 94.81 فیصد جبکہ بہالپور میں یہ فرق 9.25 فیصدریکارڈ کیا گیا۔
ناجائز منافع خوری میں ملک کے بڑے شہر سب سے آگے ہیں، حکومتی رٹ صر ف چھوٹے شہروں تک محدود، پورے ملک میں کسی بھی شہر میں حکومتی نرخ ناموں کے مطابق اشیائے خور و نوش فروخت نہیں کی جا رہیں۔پاکستان بیورو آف شماریات(پی بی ایس)نے قیمتوں کے تضاد کے حوالے سے سروے رپورٹ جاری کردی ہے۔
سروے میں کراچی اور لاڑکانہ قیمتوں کے فرق کے لحاظ سے صارفین کے لئے مہنگے ترین اور بہاول پور سب سے کم مہنگا شہر بن کر سامنے آئے ہیں۔کراچی میں حکومتی نرخوں اور دکاندار کے نرخوں میں تضاد کا تناسب 94 فیصد سے بھی تجاوز کرگیا جبکہ بہاولپور انتظامیہ قیمتیں کنٹرول رکھنے میں سب سے آگے نظر آئی، جہاں تناسب صرف 9.25 رہا۔سروے کے مطابق صارفین کی قیمتوں اور ڈی سی نرخوں کے درمیان کراچی میں سب سے زیادہ فرق94.81 فیصد ہے، اس کے بعد لاڑکانہ 49.54 فیصد، سکھر 38.77 فیصد، حیدرآباد 28.34 فیصد ہے۔
پنجاب کے بڑے شہروں میں قیمت کا فرق بہت کم شرح پر برقرار رہا، بہاولپور میں سب سے کم 9.25 فیصد، سیالکوٹ میں 10.35، لاہور 10.53فیصد، راولپنڈی 11.84فیصد، سرگودھا 12.98فیصد، فیصل آباد 16.16فیصد، ملتان 21.65فیصد، گوجرانوالہ 18.75فیصد، اسلام آباد میں قیمتوں کا فرق 19.16فیصد ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح خیبر پختونخوا کے دارلحکومت پشاور میں 17.09فیصد، بنوں شہر 26.75 فیصد فرق ریکارڈ کیا گیا۔ صوبہ بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں سرکاری انتظامیہ کے نرخوں اور مارکیٹ کے نرخوں میں تضاد 30.81 فیصد، خضدار 38.53 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا اپنی جگہ۔۔۔پاکستان میں سالانہ 5لاکھ افرادکا ٹی بی سے متاثر ہونے کا انکشاف