چیئر مین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر دونوں سلیکٹڈ ۔۔ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔۔رانا ثنااللہ 

Mar 26, 2021 | 22:45:PM
چیئر مین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر دونوں سلیکٹڈ ۔۔ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا۔۔رانا ثنااللہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنااللہ نے یوسف رضا گیلانی کے سینٹ اپوزیشن لیڈر بننے پر سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپوزیشن کی سیاست کا جنازہ نکال دیا ہے،چیئر مین سینٹ اور اپوزیشن لیڈر دونوں سلیکٹڈ ہیں۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے گیلانی کواپوزیشن لیڈربنانے میں بنیادی کرداراداکیاہے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوریوسف رضا گیلانی نے بہت ہی غلط فیصلہ کیا اور ایسا کر کے پیپلزپارٹی نے خودکو بھی نقصان پہنچایاہے۔رانا ثنا نے کہا کہ پی ڈی ایم کے سربراہ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کوبلایاجائے اور ان سے وضاحت طلب کی جائے۔
 واضح رہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پیپلز پارٹی کی طرف سے30ارکان کے دستخطوں کے ساتھ چیئر مین سینٹ کو درخواست دی گئی تھی کہ یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کر دیا جائے۔جس پر چیئر مین سینٹ گیلانی کے نوٹیفکیشن جار ی کر دیا۔
ادھر مسلم لیگ ن پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق اپوزیشن لیڈ اپنا بنوانا چاہتی تھی۔جمعہ کو مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے پی ڈی ایم رہنماﺅں کے اعزاز میںدئیے گئے ناشتے میں یوسف رضا گیلانی کو ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف نامزد کرنے پر (ن) لیگ کے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان سے شکایت کا فیصلہ کؒیا گیا ۔ 
لیگی رہنماﺅں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بلوچستان عوامی پارٹی (باپ )کی حمایت حاصل کرکے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے۔ پیپلزپارٹی کو ساتھ لیکر چلنا اب مشکل ہوگا ۔پیپلزپارٹی اب سرکاری اپوزیشن بننے جارہی ہے ۔باپ کے سینٹرز کی پیپلزپارٹی کی حمایت سب چیزیں سامنے آگئی ہیں ۔سب کو پتہ ہے باپ نے کس کے کہنے پر پیپلزپارٹی کو ووٹ دیا ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کو اب سختی سے کہا جائے گا کہ جب پی ڈی ایم نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا تو پیپلزپارٹی نے ایسا کیوں کیا ،اب پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے ساتھ چلنا مشکل ہوگیا ہے ۔اب آنے والے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سب جماعتوں کے سامنے یہ موقف رکھا جائے گا جو فیصلہ پی ڈی ایم کرے ہم ان کے ساتھ ہیں مگر پیپلزپارٹی نے یہ دھوکہ دیا ہے ۔ 
 
یہ بھی پڑھیں۔این اے 249 پر پی ٹی آئی کا کون امیدوارہوگا؟ نظرثانی بورڈ کا اہم فیصلہ سامنے آگیا