(24 نیوز)بالی ووڈگلوکارہ نیہا کاکڑ کی سوئمنگ پول میں اپنے شوہر اور دوستوں کیساتھ موج مستی کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ گلوکارہ نیہاکاکڑاور ان کے شوہر روہن پریت سنگھ نے ہولی تقریب کیلئے گھرپرپول پارٹی کااہتمام کیا، بھارتی گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کردی جس میں نیہا کاکڑاپنے شوہرروہن پریت ،ٹونی کاکڑ اور دیگر دوستوں کیساتھ خوب موج مستی کررہی ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سب ٹونی کاکڑ کے نئے گانے ”تیراسوٹ“پر پول میں ڈانس کررہے ہیں۔
نیہا کاکڑ نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ پر ویڈیو ”مارو پچکاری ہو کے لیفٹ، ہو کے رائٹ“کے کیپشن کے ساتھ شیئر کی ہے جوسوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس کو ابتک لاکھوں فالورز لائیک کر چکے ہیں ۔