(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملوں سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں 86 سینٹ کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت بڑھ کر 112 ڈالر ہو گئی ،اسی طرح امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 63 سینٹ کااضافہ ہوا،امریکی ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی فی بیرل قیمت 119 ڈالر ہو گئی ۔
اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہو گئی،یوکرین جنگ اور امریکی بانڈز میں سرمایہ کاری سے قیمتوں میں کمی ہوئی ،بطورمحفوظ ذخائر سونے اور قیمتی دھاتوں میں سرمایہ کاری کے رحجان میں کمی ہوئی،سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر 7 ڈالر کی کمی سے 1954 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی اونس قیمت 31 سینٹ کی کمی سے 25 ڈالر ہو گئی ،اسی طرح پلاٹینم کی فی اونس قیمت 28 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار ڈالر ریکارڈکی گئی، کاپر کی فی گرام قیمت 46 سینٹ کی کمی سے 4 اعشاریہ 69 ڈالر ہو گئی ۔
دوسری جانب کرپٹو کرنسی ،بٹ کوائن اور ایتھریئم کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا،بٹ کوائن کی قدر487 ڈالر کے اضافے سے 44 ہزار500 ڈالر ہو گئی جبکہ ایتھریئم کی قدر 4 ڈالر کے اضافے سے تین ہزار115 ڈالر ریکارڈکی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے یوٹیوب چینل کا نام اچانک تبدیل، عمران خان رکھ دیا گیا