بیوی سے دو سالہ جدائی نے شوہر کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ویتنامی 37سالہ ہو ہوانگ ہنگ صرف نوڈلز اور پانی لیکر بھارت کیلئے روانہ ہواتھا جبکہ نقشے ، نیوی گیشن ڈیوائس اور جی پی ایس موجود نہ ہونے کی وجہ سے سمندر میں راستہ بھٹک گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام سے تعلق رکھنے والے شوہر نے دوسال تک بیوی سے ملاقات نہ ہونے پر بڑا قدم اٹھایا لیکن مشکل میں پھنس گیا۔ہو ہوانگ ہنگ نامی شخص نے 5 مارچ کو بھارت میں موجود بیوی سے ملنے کیلئے تھائی لینڈ سے تقریباً 2 ہزار کلومیٹر کا سفر طے کرنے کیلئے چھوٹی سی پلاسٹک کی کشتی میں بھارت جانے کی ٹھانی لیکن بد قسمتی سے سمندر میں راستہ بھٹک گیا۔
رپورٹس کے مطابق ماہی گیروں کی ایک کشتی نے بدھ کے روز 37 سالہ شخص کو تھائی لینڈ سے تقریباً 80 کلومیٹر دور سمیلان جزائر کے قریب دیکھا اور بحریہ کے میری ٹائم سکیورٹی یونٹ سے رابطہ کیا جس نے اسے بچا لیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ 37سالہ ہو ہوانگ ہنگ صرف نوڈلز اور پانی لیکر بھارت کیلئے روانہ ہواتھا جبکہ اس کے پاس نقشے ، نیوی گیشن ڈیوائس اور جی پی ایس موجود نہیں تھا۔ہنگ نے بتایا کہ وہ ممبئی میں کام کرنے والی اپنی بیوی سے کورونا کی سفری پابندی کی وجہ سے 2 سال بعد ملنے کیلئے جارہا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ہنگ ابتدائی طور پر بنکاک گیا تھا لیکن اسے معلوم ہوا کہ بغیر ویزا کے وہ بھارت کا سفر نہیں کر سکتا،اس لیے اس نے کشتی کی مدد سے جانے کا فیصلہ کیا،میری ٹائم سکیورٹی یونٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہم نے ویتنام کے سفارت خانے کے ساتھ بھارتی سفارت خانے سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، دکان میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، دو خواتین زخمی