ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، پابند نہیں۔ عامر خان

Mar 26, 2022 | 08:53:AM
عامر خان، فائل فوٹو
کیپشن: عامر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایم کیو ایم کے سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ فیصلہ جس کے بھی خلاف ہوحکومت اور اپوزیشن  دونوں کو قبول کرنا چاہیے۔
 تفصیلات کے مطابق  ڈپٹی کنوینر عامر خان کا کہنا ہے کہ ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، اس کے پابند نہیں، ہم آخری گیند اور آخری وکٹ تک کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے تو حکومت بھی خطرے میں نظر آرہی ہے اور اپوزیشن بھی ، فیصلہ حکومت کے خلاف آئے یا اپوزیشن کے دونوں کو قبول کرنا چاہیے۔

دوسری جانب تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم رہنماؤں کے درمیان آج ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خالدمقبول صدیقی، عامرخان، وسیم اختر اور خواجہ اظہارآج وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:    بیوی سے دو سالہ جدائی نے شوہر کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا