اسلام آباد: ریڈزون کو سِیل کرنے کا فیصلہ،سمری ارسال کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسلام آباد کوجلسوں کے باعث ریڈزون کو مکمل سِیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے 12ہزار اضافی نفری صوبوں سےمنگوانے کی سمری حکومت کو ارسال کردی ہے ،یاد رہے کہ اس سے پہلے 12سو ایف سی اور ایک ہزار پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے۔ پولیس حکام نے بتایا ہے کہ یقینی بنایا جائے گا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ورکرزکا آمنا سامنا نہ ہو جبکہ سیاسی جماعتوں کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں، پولیس اور انتظامیہ کے اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئیں۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی 25 مارچ سے اسلام آباد میں پڑاؤ کی کال دی ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہم تحریک انصاف کے اتحادی ہیں، پابند نہیں۔ سینیئر ڈپٹی کنوینر عامر خان