(24نیوز)اپوزیشن سرینگرہائی وے پراحتجاج کیلئے ڈٹ گئی، جبکہ حکومت نے اپوزیشن کے جلسے کیخلاف عدالت سے رجو ع کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہراقتدار میں اس وقت سیاسی پارہ ہائی ہے ،اپوزیشن بضد ہے کہ سری نگر ہائی وے پر احتجاج کیا جائیگا جبکہ حکومت نے اپوزیشن کے جلسے کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ آج توہین عدالت کی درخواست دائرکیے جانے کاامکان ہے ۔دوسری جانب اسلام آبادمیں پی ٹی آئی اوراپوزیشن میں تصادم کاخدشے کے پیش نظر پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی۔
دوسری جانب اسلام آباد میں جلسوں اور مارچ کے پیش نظر سیکورٹی بڑھادی گئی، کنیٹینزبھی شہر اقتدار پہنچ گئے۔حکومت اور اپوزیشن کے جلسوں اور مارچ کی سیکیورٹی اور روٹس کے لئے اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت داخلہ کی تیاریاں مکمل ہیں۔ اسلام آباد میں جلسوں اوراحتجاج کے پیش نظرپنجاب اور خیبرپختون خوا سے پولیس کی اضافی نفری لانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ کے مطابق رینجرز اور ایف سی کی اضافی نفری بھی بلائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے یوٹیوب چینل کا نام اچانک تبدیل، عمران خان رکھ دیا گیا
شہراقتدار کا سیاسی پارہ ہائی ، تصادم کا خدشہ ، کنٹینرز پہنچ گئے
Mar 26, 2022 | 10:07:AM