ایمبولینس کی عدم فراہمی۔ باپ مردہ بیٹی کو کندھے پر اٹھا کر پیدل چل پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نئی دہلی بھارت کے ایک ہسپتال میں جاں بحق ہو جانیوالی بچی کی لاش کندھے پر اٹھا کر باپ کو دس کلو میٹر پیدل سفر طے کرنا پڑا،اس ویڈیو نے ہر آنکھ کو آشکبار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے رہائشی ایشورداس نے تیز بخار میں مبتلا اپنی 7سالہ بیٹی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال میں داخل کیا تھا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ چل بسی۔سرکاری ہسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی تومجبورا باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کرگھرلے جانا پڑا۔ باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر10کلومیٹرپیدل سفرکیا۔
Surguja: Chhattisgarh Health Min TS Singh Deo orders probe after video of a man carrying body of his daughter on his shoulders went viral
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 26, 2022
Concerned health official from Lakhanpur should have made the father understand to wait for hearse instead of letting him go, Deo said(25.3) pic.twitter.com/aN5li1PsCm
مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے ہسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔مقامی وزیرصحت نے استعفیٰ دینے کے بجائے ذمہ داری باپ کے اوپرکے ڈال دی کہ انہیں لاش لے جانے کے لئے ایمبولینس کا انتظارکرنا چاہئیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں: دو گلہریاں آپس میں گتھم گتھا مگر کیوں؟ سوشل میڈیا پر وائرل