عمران خان کوسٹے آرڈر نہ مل سکا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)انتخابی مہم میں وزیراعظم ، وزراءکی پابندی کے خلاف درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف وزیراعظم کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کے بعد تحریری حکم جاری کیا ۔وزیراعظم عمران خان اور اسد عمر کو الیکشن کمیشن کی کارروائی پر اسٹے آرڈر نہ مل سکا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے جب کہ عدالت نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو بھی کیس میں معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
تحریر ی حکم کے مطابق درخواست پر مزید سماعت 28 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :شہراقتدار کا سیاسی پارہ ہائی ، تصادم کا خدشہ ، کنٹینرز پہنچ گئے