امریکی گلوکارہ کے طیارے پر آسمانی بجلی گرگئی 

Mar 26, 2022 | 12:56:PM

(ویب ڈیسک)امریکا کی معروف گلوکارہ و موسیقار مائلی سائرس کے طیارے پر آسمانی بجلی گرگئی جس میں گلوکارہ اور ان کے ساتھ سفر کرنیوالے دیگرمسافر محفوظ رہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی پاپ گلوکارہ خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئیں ،مغربی میڈیا کے مطابق مائلی سائرس جنوبی امریکی ملک میوزک کنسرٹ میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں کہ برازیل کی سرحد کے قریب ان کے طیارے پر آسمانی بجلی آکر گری۔گلوکارہ و اداکارہ نے جہاز سے آسمانی بجلی ٹکرائے جانے کی مختصر ویڈیو بھی انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو بتایا کہ ان کے جہاز کے ساتھ حادثہ پیش آیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے ساتھ جہاز کیساتھ آسمانی بجلی آکر ٹکراتی ہے ، جس سے جہاز تھوڑا سا بے ترتیب بھی ہوجاتا ہے۔حادثے کے بعد جہاز کو ہنگامی لینڈنگ کروانی پڑی اور وہ فوری طور پر پیراگوئے نہیں پہنچ سکیں ۔
یہ بھی پڑھیں:احد رضامیر سٹیج پرپہنچے تو ہال” سجل ، سجل “کے نعروں سے گونج اٹھا

مزیدخبریں