(ویب ڈیسک)حکمراں جماعت پاکستان تحریکِ انصاف کالاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں لگا ہوا کیمپ کو آگ لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے بھاٹی گیٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا کیمپ آگ لگنے سے جل گیا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ کیمپ کو آگ نامعلوم افراد نے آگ لگائی جس سے کیمپ میں موجود کرسیاں، ٹینٹ اور بینرز جل گئے۔
دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری آگ سے متاثرہ پی ٹی آئی کے کیمپ پہنچ گئی ہے اور واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا