(24نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک اپنی اتحادی جماعت کو منانے کیلئے ایک مرتبہ پھر چودھری برادران کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی و وزیر دفاع پرویز خٹک پر مشتمل حکومتی وفد لاہور میں چودھری برادران سے ملاقات پہنچا تو چودھری پرویز الٰہی اور چودھری مونس الٰہی نے وفد کا استقبال کیا،حکومتی وفد اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکومت کی حمایت سے متعلق معاملات پرغور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کب ہوگی؟ شیخ رشید نےبتا دیا
ذرائع ابلاغ کے مطابق سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کاصحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران کہنا تھاکہ سیاسی ڈرامےکاابھی ڈراپ سین نہیں ہوگا،بلکہ ڈرامے کے کردار تبدیل ہوں گے، ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی، آدھی بانٹی جارہی ہے،جو باہر بیٹھے ہیں ان کی بیماری کی ابھی دوائی نہیں آئی، سیاست میں اسلام کو لانے والوں کا نہیں ہمارا مستقبل روشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کاجلسہ۔۔ چودھری نثار نے بڑا اعلان کردیا