14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر عمران خان کےہاتھ پاؤں پھول گئے:جاوید لطیف  

Mar 26, 2022 | 15:38:PM

 (24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف  نے کہا کہ عمران خان کے 14 حکومتی ارکان سامنے آنے پر ہاتھ پاؤں پھول گئے۔

یاں جاوید لطیف   نے اپنے بیان میں کہا کہ خان صاحب حکومت سے نکل کر عوام میں آؤ گے تو اپنی مقبولیت کا درست اندازہ ہوگا، ابھی تو 14 حکومتی ارکان سامنے آئے تو آپ کے ہاتھ پاؤں پھول گئے،انہوں نے کہا کہ تعداد آنے والے دنوں میں اس قدر بڑھ جانی ہے کہ آپ خود اقلیت میں رہ جائیں گے، آج مریم نواز کی قیادت میں ریلی سے آپ کو اندازہ ہو جائے گا عوام میں کون مقبول ہے،انہوں نے کہا کہ آپ حکومت سےنکل کر پی ٹی آئی کے پکنک شوز کریں تو آپ کو حقیقت حال کا علم ہو،مخالفین کی سازشیں ناکام بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانڈی پک چکی، آدھی بٹ چکی:چودھری پرویزالٰہی نے اشارہ دیدیا

مزیدخبریں