لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، امریکا نے افغانستان کیساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی لگانے کے باعث امریکا نے افغانستان کیساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے یہ فیصلہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں لڑکیوںکے ہائی اسکول بندکرنے کے فیصلے بعد کیا ،امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو تعلیمی اداروں میں واپسی کی اجازت نہ دینے پر شدید مایوسی ہوئی ۔اس سلسلے میں دوحہ میں شیڈول مذاکرات سمیت بعض رابطوں کو منسوخ کردیاہے۔ان کا کہناتھا کہ طالبان پرواضح کردیا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ بات چیت میں ممکنہ ٹرننگ پوائنٹ ہوسکتا ہے۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز طالبان نے مناسب انتظامات مکمل ہونے تک لڑکیوں کے ہائی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ہم بھی اس دنیا کے لوگ ہیں ۔۔ یوکرینی صدر نے عوام سے بڑی اپیل کردی