ویڈیو:بیٹی کی لاش اٹھاکر10 کلومیٹر پیدل سفر کرنیوالے باپ نے لوگوں کو رلا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اللہ تعالی نے باپ اور بیٹی کے رشتے کو بہت خوب صورت احساس سے نوازا ہے۔ بیٹیاں باپ کے آنگن کی رونق ہوتی ہیں۔ باپ اپنی بیٹیوں کو زمانے کے سردوگرم سے بچا کر رکھتا ہے مگر ایک لاچار باپ کی ویڈیو نے لوگوں رلادیا جب اپنی بیٹی کی لاش کو گھر منتقل کرنے کیلئے اسے ایمبولنس نہ ملی تو وہ بیٹی کی لاش کندھوں پر اٹھا کر گھر کی طرف پیدل چل نکلا۔بیٹی کی لاش کو اٹھاکر دس کلومیٹر تک پیدل چلنے والے باپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر سوشل میڈیا صارفین حکومت اور ہسپتال انتظامیہ پر آگ بگولہ ہوگئے ۔
Surguja: Chhattisgarh Health Min TS Singh Deo orders probe after video of a man carrying body of his daughter on his shoulders went viral
— ANI MP/CG/Rajasthan (@ANI_MP_CG_RJ) March 26, 2022
Concerned health official from Lakhanpur should have made the father understand to wait for hearse instead of letting him go, Deo said(25.3) pic.twitter.com/aN5li1PsCm
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے ایک رہائشی کی ہے جس کی بیٹی تیز بخار میں مبتلا تھی اس نے اپنی 7سالہ بیٹی کو ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا تھا جہاں چند گھنٹوں بعد وہ چل بسی۔سرکاری اسپتال کی انتظامیہ نے بچی کے باپ کو ایمبولینس فراہم نہ کی تومجبورا باپ کو بیٹی کی لاش کندھے پررکھ کرگھرلے جانا پڑا۔ باپ نے بیٹی کی لاش کولے کر10کلومیٹرپیدل سفرکیا۔
مجبورباپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا صارفین نے اسپتال اورمقامی انتظامیہ کوہٹانے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی، امریکا نے افغانستان کیساتھ مذاکرات منسوخ کردیئے