بلوچستان : فورسز کا کامیاب آپریشن، انارکلی بازار دھماکے میں ملوث6 دہشتگردہلاک، ایک جوان شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشتگردمارے گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید اور2 زخمی ہو گئے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا،آپریشن سبی کے قریب ناگاﺅ کے پہاڑوں میں دہشتگردوں کی موجودگی پر کیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیئرنس آپریشن شروع ہوتے ہی دہشتگردوں نے فرار کی کوشش کی اورسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم بلوچستان نیشنل آرمی کے 6 دہشتگرد مارے گئے،ہلاک دہشتگردوں میں نصیب اللہ بنگلزئی عرف جہانگیر شامل ہے ،مارے گئے دہشتگردوں میں پیر جان اور رکئی کلہوئی بھی شامل ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سبی اور گردونواح میں حالیہ دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے ،دہشتگرد 20 جنوری کو انارکلی لاہو رمیں ہونے والے دھماکے میں بھی ملوث تھے ،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیاگیا،دہشتگردوں نے اسلحہ علاقے میں امن و امان خراب کرنے کیلئے استعمال کرنا تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں مادر وطن کے بہادر سپوت سپاہی نثار جام شہادت نوش کر گئے ،دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں 2 فوجی زخمی بھی ہوئے،آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ بلوچستان کے امن استحکام ترقی کو سبوتاژ کرنے کی ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نوازشریف کے ساتھ ہے : وزیراعظم