ہمارے نمبرز پورے، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی، خورشیدشاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشیدشاہ نے کہاہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی ،ہمارے پاس نمبرز پورے ہیں۔
پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگی،عوام کو خوش خبری ملے گی ،ان کاکہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد ناکام نہیں ہو گی ،ہمارے پاس نمبر پورے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کورٹ بھی جارہے ہیں ،ہر جگہ بھاگ رہے ہیں کہ مجھے بچاﺅ، ان کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی جلسہ میں پانچ ہزار کرسیاں جلسہ گاہ میں لگائی گئی ہیں ،یہ دس لاکھ لوگ نہیں دس ہزار لوگ کہہ رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری تیار، حکومت کی تردید