حکومت مشکل میں ہے ،ایسے میں ساتھ چھوڑنا مناسب نہیں ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

Mar 26, 2022 | 22:57:PM

(ویب ڈیسک)ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ حکومت اس وقت مشکل میں ہے ایسے میں حکومت کا ساتھ چھوڑنا مناسب نہیں ۔
حکومت کی اتحادی جماعت جی ڈی اے کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہاہے کہ اتحادیوں کے حکومت کیساتھ جو بھی ایشوز ہیں حل ہو جائیں گے،ان کا کہناتھا کہ تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھے تھے جن کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے،اگر تحفظات ختم نہ ہوئے توبعد میں بھی استعفیٰ دے سکتی ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں:  ایم کیو ایم کل بھی ہمارے ساتھ تھی اور آج بھی ساتھ ہے،شاہ محمود قریشی

مزیدخبریں