لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

Mar 26, 2023 | 11:01:AM
لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق تیس سالہ نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی جس کی موت کی وجہ کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گزشتہ 4 سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور میں فیصل ٹاؤن سے لاپتہ لڑکی کی لاش چوہنگ سے برآمد

پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکھٹے کرتے ہوئے نعش مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہے۔

ڈاکٹر کی موت کے تمام پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے، لیڈٰی ڈاکٹر کی لاش کی اطلاع پر ہاسٹل میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔