فرانس نے بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی

Mar 26, 2023 | 11:04:AM

(ویب ڈیسک) فرانس بھی ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

فرانس کی جانب سے سرکاری ملازمین کے فون پر ٹک ٹاک سمیت دیگر  ایپلی کیشنز کے ’ری کریئیشنل‘ استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔فرانس کی پبلک سیکٹر ٹرانسفارمیشن اور سول سروسز کی وزارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حکومت کی طرف سے عائد کی گئی پابندی پر فوری عمل درآمد کیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین اور انتظامیہ کی سائبر سکیورٹی کو  یقینی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے ملازمین کے پروفیشنل فون پر ٹک ٹاک جیسی ’ری کریئشنل‘ ایپلی کیشنز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ضرور پڑھیں :سابق امریکی نیوی اہلکار نے 100 دن زیرِ آب رہ کر تحقیق کرنے کا اعلان کر دیا
 چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی ڈاؤن لوڈنگ اور استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی، سکیورٹی خدشات کے بنا پر فرانس نے بھی ایپلی کیشن پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے تاہم پروفیشنل معاملات میں ایپلی کیشن کے استعمال کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکا، کینیڈا، برطانیہ، نیدرلینڈ، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ سمیت دیگر ممالک کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزیدخبریں