کراچی چڑیا گھر: سینئر ڈائریکٹرز جانوروں کو خوراک فراہم کرنیوالی کمپنیوں سے کمیشن مانگنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(رضوان احمد) چڑیا گھر کے جانوروں کو خوراک فراہم کرنے والے کمپنیاں کمیشن دینے سے پریشان ہیں جس کیلئے کمپنیوں کی جانب سے کے ایم سی انتظامیہ کو خطوط لکھے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق چڑیا گھر کے جانوروں کو دو کمپنیاں خوراک فراہم کرتی ہیں۔
خط کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سینئر ڈائریکٹر چڑیا گھر خالد ہاشمی بل کا 25 فیصد مانگ رہے ہیں جبکہ پہلی کمپنی کا بل 3 کروڑ 46 لاکھ جبکہ دوسری کمپنی کا بل 84 لاکھ روپے کے قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی، گیس کی آنکھ مچولی جاری، چولہے ٹھنڈے
خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ سابق ڈائریکٹر چڑیا گھر رضا عباس نے بھی کمیشن لیا لیکن بل ادا نہیں کیے گئے، کمپنیاں تین سال پہلے والی قیمتوں پر خوراک فراہم کر رہی ہیں، اب ادھار خوراک فراہم کرنا ممکن نہیں رہا۔
خط کے متن میں آخر پر مطالبہ کیا گیا ہے کہ کم از کم اتنی رقم دی جائے کہ جانوروں کی خوراک فراہمی میں تعطل نہ آئے۔