ملک میں ایک بار پھر زلزلے سے زمین کانپ گئی

Mar 26, 2023 | 11:23:AM

(ویب ڈیسک)بلوچستان (Balochistan) کے ضلع جھل مگسی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے عمارتوں سے باہر آگئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق زلزلہ پیما مرکزکےمطابق زلزلےکی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جھل مگسی سے20 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا۔

ضرور پڑھیں :فرانس نے بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی لگادی

واضح رہےکہ چند روز قبل اسلام آباد سمیت پنجاب اورخیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

  زلزلے کیوں آتے ہیں؟

     زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے۔ پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔ زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں۔ زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے۔ زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

     زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں ميں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔

     کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں، جن میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ زلزلے کے اعتبار سے پاکستان دنیا کا پانچواں حساس ترین ملک ہے۔

     پاکستان انڈین پلیٹ کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ سے ملتی ہے۔ یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کے دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانے درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔

مزیدخبریں