سعودی خواتین فٹبال ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) جمعے کے روز سعودی خواتین کی قومی ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا کی درجہ بندی میں شمولیت اختیار کی۔ اپنے قیام کے دو سال سے بھی کم عرصے میں صرف 18 ماہ کے بعد سعودی خواتین کی ٹیم شاندار نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ویمنز فٹ بال ایڈمنسٹریشن کے آفیشل اکاؤنٹ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ مسلسل کامیابیاں اور لگاتار جذبہ، 18 ماہ کی مسلسل محنت کے بعد۔ ہمیں فخر ہے کہ ہماری خواتین کی قومی ٹیم فیفا کی درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہے۔
2021ء میں اپنے قیام کے بعد سے خواتین کی قومی ٹیم نے 9 میچز کھیلے۔ اس سال کے آغاز میں سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والے پہلے خواتین کے دوستانہ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس فتح نے بین الاقوامی درجہ بندی میں اس کیلئے ایک نشست محفوظ کرنے میں مدد کی۔ اس کے بعد وہ فیفا اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن سے منظور شدہ ٹورنامنٹس میں شرکت کرسکے گی۔
24.03.23
— إدارة الكرة النسائية - SAFF (@saff_wfd) March 24, 2023
Our journey started 18 months ago.... ????????
And today, we are proud to be officially #FIFARanked ????
More details: https://t.co/f69cY7TtZt ????@FIFAcom pic.twitter.com/asUHu921sR
سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اور فیفا کونسل کے رکن یاسر المسحل نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے صرف ڈیڑھ سال میں جو کچھ حاصل کیا وہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ کامیابی کھیلوں کے شعبے میں بالعموم اور فٹبال میں بالخصوص سعودی رہنماؤں کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے۔
سعودی فیڈریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رکن اور ویمنز فٹ بال مینجمنٹ کی جنرل سپروائزر لمیاء بنت ابراہیم بن بہیان نے کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم نے فیفا کی درجہ بندی میں مختصر عرصے میں اور ممتاز درجہ پر داخل ہو کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کے تکنیکی اور انتظامی عملے کے شاندار کام کی بھی تعریف کی اور مزید کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے آنے والے دور میں کوششوں کو دوگنا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔