قرآن خوانی کا مقابلہ،ہالی وڈ فلم سکرپٹ رائٹر نے بطور امیدوار حصہ لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ہالی وڈ فلم اور ٹیلی ویژن سکرپٹ رائٹر فلسطینی نژاد امریکی شہری یاسر عمر شاہین نے بین الاقوامی قرآن خوانی اور اذان کے مقابلے میں بطور امیدوار حصہ لیا ہے’’ عطر الکلام‘‘ عنوان سے مقابلے سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں جاری ہے۔
سعودی عرب میں رمضان المبارک کے دوران شروع ہونے والے تلاوت اور اذان کے مقابلوں کیلئے 12 ملین ریال کی انعامی رقم رکھی گئی ہے، ریاض میں منعقد ہونے والے اس مقابلے کیلئے ابتدائی طور پر تقریباً 165 ممالک کے 50 ہزار سے زیادہ شرکا نے آن لائن حصہ لیا تاہم صرف 50 شرکا مقابلے کا حصہ بنے۔
انتخاب کے ایک اور مرحلے میں مرکزی جیوری کی جانب سے ان 50 میں سے 32 کو مقابلے کیلئے چنا گیا، ہر مقابلے میں 16 شرکا ہوں گے، ان شرکاء میں ہالی وڈ فلم اور ٹیلی ویژن سکرپٹ رائٹر فلسطینی نژاد امریکی شہری یاسر عمر شاہین نے بین الاقوامی قرآن خوانی اور اذان کے مقابلے میں بطور امیدوار حصہ لیا ہے۔