(24 نیوز)مردان کے سپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم بدنظمی کا شکارہو گئی،پولیس کے لاٹھی چارج اور فائرنگ سے بھگڈر مچنے سے متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق مردان کے سپورٹس کمپلیکس میں مفت آٹے کی تقسیم جاری تھی کہ اچانک بدنظمی پیدا ہو گئی،شہریوں نے مردان نو شہرہ روڈ بند کر دیا،شہریوں کی جانب سے پو لیس اور سپورٹس کمپلیکس گیٹ پر پتھراؤکیاگیا،عوام کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے بھگڈر مچنے سے متعدد شہری زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کی ہوٹل کے کمرے سے لاش برآمد