وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود کیوی کھلاڑی ناٹ آؤٹ قرار، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی فن ایلن وکٹ پر گیند لگنے کے باوجود ناٹ آﺅٹ قرار پائے۔
ایڈن پارک میں کھیلے گئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو جیت کیلئے 275 رنز کا ہدف دیا تھا، جواب میں سری لنکن ٹیم 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر 76 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور اس طرح نیوزی لینڈ کی ٹیم 198 رنز سے فتحیاب ہوئی۔اننگز کے تیسرے اوور میں قسمت نے فن ایلن کا اس وقت ساتھ دیا جب وہ سری لنکن بولر راجنتھا کی بولنگ کا سامنا کررہے تھے کہ گیند ان کی وکٹوں پر جاکر لگی اور وہ تقریباً آﺅٹ ہو چکے تھے مگر اسٹمپ نہ گرنے کے باوجود وہ ناٹ آﺅٹ رہے، اس وقت فن ایلن 9 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔واضح رہے کہ بیٹر کے آﺅٹ ہونے کیلئے وکٹوں پر موجود کم از کم ایک بیلز کا گرنا ضروری ہوتا ہے۔وکٹوں پر گیند لگنے کے باوجود فن ایلن کے آﺅٹ نہ ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے۔
Crazy! The bails didn't come off
— Spark Sport (@sparknzsport) March 25, 2023
Watch BLACKCAPS v Sri Lanka live and on-demand on Spark Sport#SparkSport #NZvSL pic.twitter.com/JMHodjHjJl
یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا نے ٹی 20 کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنادیا