(24 نیوز)نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی کاوش رنگ لے آئی،8 سال قبل گم ہونے والے لڑکے کو لواحقین سے ملوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق 15 سالہ علی حسن ذہنی طور پر ٹھیک نہیں، گھر سے نکلا تو گم ہو گیا،علی حسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو گوجرانولہ میں 8 سال مقیم رہا،چند روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کا دورہ کیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں علی حسن سمیت دیگر بچوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے علی حسن کے لواحقین کو تلاش کرنے کی ہدایت کی،آئی جی پنجاب نے سی ٹی او سمیت دیگر افسران کو حکم دیا،چیف ٹریفک آفیسر مستنصر فیروز نے خصوصی ٹیم تشکیل دی،انسپکٹر ارشد پاشا نے دو روز کی مسلسل محنت کے بعد علی حسن کا خاندان تلاش کر لیا۔
لڑکے کی والدہ آمنہ بی بی کاکہناتھا کہ 8 سال بعد بچے کو پا کر بہت خوش ہیں،وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب، سی ٹی او اور ٹریفک پولیس کی ٹیم کے مشکور ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گول کیپر نے طویل ترین فاصلے سے گول کرنے کا ریکارڈ بنالیا