تاریخ رقم ،جنوبی افریقہ نے ایک میچ میں 2 عالمی ریکارڈ بنالئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی،جنوبی افریقہ نے ایک ٹی 20 میچ میں 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے،جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سےشکست دیکر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی برسات کردی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 259 کا ہدف دیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیل میئرز نے 51 اور جانسن چارلس نے 118رنز بنائے، روومین پاول نے 28 اور رومیریو شیپ ہرڈ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سےکوائنٹن ڈی کوک نے 44 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے سب سے زیادہ 102 رنز سکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پاور پلے سکور ہے،ریزہ ہینڈرکس نے 68 رنز بنائے اور ایڈن مرکرم نے38 سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
دوسری جانب پاکستان کے بلے باز عبداللہ شفیق نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں بد ترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا،عبداللہ شفیق مسلسل چار اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹر ہوگئے۔
عبداللہ شفیق 2020 میں نیوزی لینڈ کے خلاف دو اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے اور کم بیک کے بعد افغانستان کے خلاف دونوں اننگز میں بھی عبداللہ شفیق نے ڈک حاصل کیا۔
اس سے قبل پاکستان کے محمد حفیظ مسلسل تین اننگز میں ڈک پر آؤٹ ہوئے تھے،حفیظ کے علاوہ دیگر 25 کرکٹرز بھی زیادہ سے زیادہ مسلسل تین بار ہی ڈک پر آؤٹ ہوئے۔