حکومت کی پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی پابندیوں کیخلاف درخواست استثناء کی تیاریاں

Mar 26, 2024 | 00:34:AM

(اویس کیانی) پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پرامریکی پابندیوں کا معاملے پر نئی حکومت نے امریکی پابندیوں کے خلاف استثناء کی درخواست دائر کرنےکی تیاریاں کر لیں۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے 24 نیوز کے ساتھ غیررسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت نےامریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنےکاپلان مؤخرکیا تھا، امریکی پابندیوں کےخلاف استثناء مانگیں گے، پاکستان آئی پی گیس منصوبےکے تحت پابندیوں کامتحمل نہیں ہوسکتا، امریکہ سےاستثناء لینےکی کوشش کریں گے، پاکستان کا مقدمہ بھر پوراندازمیں پیش کریں گے، امریکی پابندیوں کےخلاف سیاسی تکنیکی،دلائل دیکراستثناء لینےکی کوشش کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سے استثناء لینےکیلئےبھرپور لابنگ کریں گے، پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تعمیرجلد شروع کریں گے، گیس کی قیمتوں میں اضافےکے حوالے سےتحفظات ہیں، ڈالرکی قیمت کم ہویازیادہ اضافے کی درخواست آجا تی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کےنفاذ کی بات ابھی میرے علم میں نہیں، آئی ایم ایف سب کیلئے لیول پلینگ فیلڈ چاہتا ہے، آئی ایم ایف کا موقف ہے کہ مارکیٹ میں تفریق ختم ہو،توانائی شعبے میں سب کو لیول پلیٸنگ فیلڈدینےکی پالیسی پرعمل پیراہیں، توانائی شعبے کا گردشی قرض5 ہزار ارب روپے ہوچکا ہے، گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلئےاصلاحات لانا ہوں گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نےپاک ایران گیس پائپ لائن تعمیرکرنےسے متعلق منظوری دی تھی، پاکستانی سرزمین پر80کلومیٹر پائپ لائن تعمیرکرنےکی منظوری دی گئی تھی، نگران حکومت نےامریکی پابندیوں کےخلاف درخواست دائرکرنےکاپلان موخرکیاتھا، درخواست دائرکرنےکاپلان جاری جیوپولیٹیکل صورتحال کےباعث موخرکیاگیا تھا، منسٹریل اوورسائٹ کمیٹی نےپاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق فیصلےکئےتھے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں سےاستثنی کی درخواست کاحتمی مسودہ تیار کیاجاچکا ہے، نگران حکومت نےدرخواست کوامریکی حکام کےپاس جمع کرانےکاپلان موخرکیاتھا۔

مزیدخبریں