(احمد منصور)ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کا ٹارگٹڈ آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے،آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ، دھماکہ خیزمواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ہلاک دہشت گردوں میں مصطفیٰ، قسمت اللہ، اسلام الدین اور دیگر شامل ہیں ۔
دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں اورشہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں مزید دہشت گردوں کی تلاش کےلیے آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، اہل علاقہ نے دہشت گردوں کیخلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کوسراہا۔