مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سینیٹر طلحہ محمود پیپلز پارٹی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی سینیٹر طلحہ محمود جے یو آئی کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے۔
سینیٹر طلحہ محمود نےپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نئیر حسین بخاری سے ملاقات کی ہے۔سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے جےیوآئی(ف) کو خیرآباد کہہ دیا ہے اور وہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں ۔
طلحہ محمود پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سید نیئر حسین بخاری،فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلحہ محمود نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ خیبرپختونخوا میں مزید لوگ بھی رابطے میں ہیں، جلد کے پی سے مزید لوگ پیپلزپارٹی جوائن کرینگے، سنا ہے پنجاب میں پی ٹی آئی کا فارورڈ بلاک بن گیا ہے،خیبرپختونخوا میں بھی فارورڈ بلاک بننے کی آوازیں آرہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن میں سرپرائز دینگے، اسپیکر کے پی اسمبلی آئین اور قانون کا مذاق اڑارہے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے اسپیکر سے کہیں گے مہربانی کریں حلف لیں، پی ٹی آئی کے اپنے کرتوتوں کی وجہ سے پارلیمنٹرینز خفا ہیں۔