افطاری کیلئے فش کٹلٹس کی مزیدار ریسپی

Mar 26, 2024 | 11:53:AM

(ویب ڈیسک)رمضان المبار کی افطاری کیلئے فش کٹلٹس  کی ایسی مزیدار ریسپی  کہ کھاتے ہی سب بھول جائے۔
 اجزا:

فش فلے آدھا کلو، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ تین عدد، ابلا اور کچلا آلو ایک عدد، انڈے دو عدد، باریک کٹا لہسن تین جوئے، باریک کٹی ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا، باریک کٹی ہری مرچ ایک عدد، لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچہ، باریک کٹی پیاز ایک عدد، کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچہ، بریڈ کرمبز حسب ضرورت، تیل شیلو فرائی کیلئے۔

ترکیب:

برتن میں آدھا کلو فش فلے، حسب ذائقہ نمک، تین عدد کالی مرچ اور تھوڑا سا پانی ڈال کر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ پانی خشک ہوجائے تو چولہےسے ہٹا لیں، اس میں سے کالی مرچ کے دانے نکال لیں۔ اب کانٹے کی مدد سے مچھلی کو اچھی طرح کچل لیں۔ 

اس میں ایک عدد ابلا اور کچلا آلو، ایک عدد انڈا، تین جوئے باریک کٹا لہسن، آدھا انچ کا ٹکڑا باریک کٹی ادرک، ایک عدد باریک کٹی ہری مرچ، ایک کھانے کا چمچہ لیموں کا رس۔ ایک عدد باریک کٹی پیاز، حسب ذائقہ نمک اور ایک کھانے کا چمچہ ہرا دھنیا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس آمیزے سے گول اور چپٹے کٹلٹس بنالیں۔

 اب ایک ایک کر کے ہر کٹلٹس کو پھینٹے ہوئے انڈے میں ڈبو کر حسب ضرورت بریڈ کرمبز سے کوٹ کریں۔ پھر گرم تیل میں شیلو فرائی کرلیں یہاں تک کہ گولڈن براؤن اور کرسپی ہوجائیں۔

مزیدخبریں