(24 نیوز)پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد پر فوری عملدآمد کا مطالبہ کردیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد کا خیرمقدم کیا ہے جبکہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے سکیورٹی کونسل کی قرارداد خوش آئند ہے، عالمی برادری غزہ سے متعلق سکیورٹی کونسل کی قرارداد پر عملدرآمد یقینی بنائے۔غزہ میں نہتےفلسطینیوں پر جاری صیہونی ظلم و جبر مستقل طورپر بند ہونا چاہیے، اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اب تک ہزاروں خواتین اور بچے شہید ہوچکے ہیں۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ غزہ میں دانستہ اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پربمباری انتہائی قابلِ مذمت ہے، پاکستان جون1967 سےقبل سرحدوں والی فلسطینی ریاست کی حمایت جاری رکھےگا۔
ضرورپڑھیں:اسرائیل کا جنگ بندی سے انکار،غزہ پر حملے جاری رکھنے کا اعلان
دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اپنے بیان میں غزہ پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر فوری عمل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2728 کی منظوری کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس قرارداد میں رمضان المبارک کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے، قرارداد میں غزہ میں شہریوں کے تحفظ، انسانی امداد بڑھانے اور اسے تقویت دینے پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قرارداد کو غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ مہم کو روکنے کے لیے پہلا قدم قرار دیتے ہیں، پاکستان فلسطین کو محفوظ اور خود مختار ریاست بنانےکیلئے فعال طورپر کام کرتا رہے گا، پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ، جامع اور پائیدار حل کیلئے بھی کام کرتا رہے گا۔ ایک ایسی فلسطینی ریاست جو جون 1967 سے پیشگی سرحدوں پر قائم ہو، ایک ایسی فلسطینی ریاست جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں حملے رکوانے کی قرارداد منظور کرلی۔فوری جنگ بندی کی ووٹنگ میں امریکا شریک نہیں ہوا۔چودہ مستقل ارکان نے قراردادکےحق میں ووٹ دیا۔سلامتی کونسل میں قرارداد10منتخب ارکان نےپیش کی۔