مونس الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل نے چودھری مونس الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔
لاہورہائیکورٹ کے اپیلیٹ ٹریبونل میں ریٹرنگ افسر کے فیصلے کیخلاف مونس الہیٰ کی اپیل پر سماعت ہوئی، اپیلیٹ ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قراردے کر مونس الہٰی کو ضمنی الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔
یاد رہے کہ ریٹرننگ افسر نے سابق وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ کے صاحبزادے مونس الہٰی کے پی پی 158 کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کے 2 امیدوار دستبردار ہوگئے