پی آئی اے کی نجکاری کیلئے 11رکنی ہولڈنگ کمپنی بورڈ کی منظوری

Mar 26, 2024 | 17:29:PM

(اویس کیانی) پاکستان انٹر نیشنل ائر لائن(پی آئی اے ) کی نجکاری کا دوسرا اہم ترین مرحلہ عبورکر لیا گیا، کابینہ نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی 11 رکنی بورڈ کی منظوری دیدی۔

 تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کیلئے  بورڈ کے قیام کی وزیراعظم سے خصوصی اجازت حاصل کی گئی،کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی،سابق گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کو چیئرمین بورڈ تعینات کرنیکی منظوری دی گئی ہے ،بورڈ میں 7 خودمختار ڈائریکٹرز جبکہ 4 سرکاری افسران شامل کرنیکی منظوری دی گئی ہے ،پی آئی اے کے واجبات اور اثاثے ہولڈنگ کمپنی میں منتقل ہونگے،ہولڈنگ کمپنی این سی بی میں رجسٹرڈ کرادی گئی۔

مزیدخبریں