’میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے‘ ، وفاقی وزیر احد چیمہ کا گورنر پنجاب کے نام خط

Mar 26, 2024 | 17:54:PM

(اویس کیانی) وفاقی وزیر  احد چیمہ نے بچوں کی فیس معاف کرانے کے حوالے سے فائدہ لینے سے انکار کر دیا، دوسری جانب پرنسپل ایچیسن کالج  استعفیٰ واپس لینے کیلئے تیار ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احد چیمہ نے گورنر پنجاب کو اہم خط لکھ دیا،جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میرے بچوں کی فیس معاف نہ کی جائے، فیس معافی کی پالیسی باقی بچوں کے لئےجاری رکھی جائے،یہ پالیسی طلباءاور ان کے والدین کیلیے نہایت ہی اہم تھی جسے سراہا گیا ،پالیسی کی تشکیل قانونی ہے اور طلباء اور ان کے والدین کے حق میں ہے،میرے پبلک آفس ہولڈر ہونے کی وجہ سے اس معاملے کو سیاسی رنگ دیا گیا اور ہماری فیملی کو بے جا تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 احد چیمہ کا مزید کہناتھا کہ میری اہلیہ نے اس پالیسی کیلیے ڈیڑھ سال کوشش کی،طلبااس پالیسی سے مستقبل میں بھی استفادہ کرتے رہیں، مجھے آفرز کی گئیں لیکن میں نے کسی ایسی انڈر ٹیبل ڈیل لینے سے صاف انکار کیا

ایچیسن سکول کے طلباء اور ان کے والدین کے لیے یہ ایک اہم پالیسی ہے ، دوسر ی جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پرنسپل ایچیسن کالج اپنا استعفی واپس لینے کو تیارہیں،نئے پرنسپل کی تعیناتی کیلئے کمیٹی قائم نہ کی جائے، پرنسپل کی درخواست، مجھے ایک سال مزید کام کرنے دیا جائےجبکہ حکومتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت نے پرنسپل کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : اہم ادارے کی نجکاری کی تیاریاں ،کابینہ نے بورڈ کی منظوری دے دی ، کون کون شامل ہو  گا؟

مزیدخبریں