(24 نیوز ) محکمہ ایکسائز کا یاددہانی کے باوجود ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کا فیصلہ ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف مہم جاری ہے،جس کے پہلے مرحلے میں گاڑیوں پریاددہانی سٹکرز لگائےجارہےہیں،آج صوبائی دارالحکومت لاہور کی اہم شاہراؤں جیسے کہ مال روڈ ، ہال روڈ ، لبرٹی مارکیٹ ، ڈی ایچ اے رایا کلب میں سٹکرز لگائے گئے،جیل روڈ ، کوئنز روڈ ، فیروز پور روڈ ، ماڈل ٹاؤن مارکیٹس میں بھی کھڑی گاڑیوں پر سٹکر چسپاں کیے گئے،کریم بلاک راوی روڈ ، ڈیوس روڈ ، شیرانوالہ گیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ میں بھی ٹیکس نا دہندہ گاڑیوں پر یاد دہانی سٹکر لگائےگئے۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ ٹیکس نادہندہ گاڑیوں پر سرخ سٹکرز لگانے کی مہم 15 مارچ سے شروع کی گئی ہے، جس میں اب تک 11 ہزار سے زائد گاڑیوں پر سٹکرز لگائے جا چکے ہیں،لاہور میں ساڑھے 4لاکھ سے زائد نادہندہ گاڑیاں ہیں،اب تک 75 فیصد گاڑیوں سے ٹیکس وصول کیا جا چکاہے۔محکمہ ایکسائز کا عملہ شو روم مالکان سے ملکر ٹیکس ادائیگی کی ترغیب دے رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی بینک 3کم عمر بچوں کے ہاتھوں لٹ گیا